پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

مساجد اور مدارس پر حکومتی کنٹرول سے متعلق بل ،کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دینی جماعتیں میدان میں آ گئیں

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن ) دینی جماعتوں نے وفاقی دارلحکومت کے مساجد اور مدارس پر حکومتی کنٹرول سے متعلق بل کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مدارس اور مساجد کے خلاف کسی بھی سازشی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس بل کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی اسلام آباد میں مساجد، مدارس، امام بارگاہوں کو حکومتی تحویل میں لینے کے معاملے پر دینی جماعتوں نے ہنگامی اجلاس اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا

اجلاس میں جے یو آئی، جمعیت اہلحدیث، جمعیت علمائے پاکستان، وفاق المدارس العربیہ، اور دیگر مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی اسلام آباد کے آمیر مولانا عبد المجید ہزاروی نے کہاکہ حکومت نے بل تیار کیا جس میں اسلام آباد کی حد تک مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہاکہ مجوزہ بل کے تحت ایک منتظم مقرر کیا جائے گا جو مدارس کی فنڈنگ اور خطبوں کی نگرانی کرے گااور اس بل کو ملک کی تمام مذہبی جماعتوں نے مسترد کیا ہے انہوںنے کہاکہ مدارس اور منبر کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں انے دیں گے اورپارلیمنٹ کے اندر اور باہر جے یو آئی اس بل کی مخالفت کرے گی انہوںنے کہاکہ تمام مدارس کا ریگولیٹری بورڈ موجود ہے اور ہر مدرسے کا سالانہ آڈٹ کیا جاتا ہے حکومت اگر مدارس کے نظام کو چیک کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن مدارس کوکنٹرول نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہاکہ ریاست نے جس ادارے کو کنٹرول کیا تباہی اور بربادی اس۔کا مقدر بنی ہے ہم نے حکومت کو مدارس کے چیک اینڈ بیلنس کا اختیار تو دیا ہے لیکن مدارس کو تباہ کرنے کا اختیار نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر جے یو آئی 7 ستمبر کو پشاور سے احتجاج شروع کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث احتجاجی تحریک رکی تھی جو اب دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں جمعیت اہلحدیث کے رہنماحافظ مقصود

نے کہاکہ حکومت کا مدارس سے متعلق بل غیر مناسب اور نا ممکن ہے حکومت کسی مہم جوئی میں نہ پڑے، معیشت کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے،انہوںنے کہاکہ جس حکومت نے بھی مساجد اور مدارس پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی اس نے اپنی مدت مکمل نہیں کی ہے اگرحکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہتی ہے تو مساجد اور مدارس کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہ کرے انہوںنے کہاکہ حکومت میں موجود کرپٹ عناصر مساجد پر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اس کے اسلامی تشخص پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ کے رہنما مفتی تنویر علوی نے کہاکہمدارس تیس لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیںحکومت نے مساجد اور مدارس کے نظام کو بگاڑنے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ مدارس اور مساجد آزاد تھے اور قیامت تک آزاد رہیں گے اس موقع پر عالمی تنظیم تحفظ ختم نبوت کے رہنمامولانا محمد نے کہاکہ پاکستان میں جب تک منبر اور محراب ازاد ہیں کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوںنے کہاکہ حکومتی بل مدارس اور مساجد کی ازادی کو سلب کرنے کی کڑی ہے علماء مساجد اور ممبر کے حوالے سے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…