جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

تنخواہوں کے معاملے میں ملازمین کو نظر انداز کرنے، سرکاری ملازمین کی مراعات میں تفریق، اداروں کی نجکاری،دھرنے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)آل پاکستان ایمپلائزپنشنرز اینڈ لیبر موومنٹ نے تنخواہوں کے معاملے میں ملازمین کو نظر انداز کرنے، سرکاری ملازمین کی مراعات میں تفریق، سول ایوی ایشن ادارے کی تقسیم، سیٹل ملزو پی ٹی ڈی سی ملازمین کی 4 ماہ سے تنخواہوں میں بندش، ریلوے سمیت دیگر عوامی اداروں کی نجکاری، پی ٹی سی ایل سمیت تمام اداروں میں پنشنرز اورانکے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف اعلان کردہ تحریک کے

پہلے مرحلے میں ٹوکن احتجاج کے طور پر26اگست کو کراچی ائیر پورٹ کو بند کرنے اور14اکتوبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیاجو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اس امر کا اعادہ آل پاکستان ایمپلائزپنشنرز اینڈ لیبر موومنٹ کی کال پرجاری ملک گیر احتجاج کے حوالے سے مقررین نے محکمہ بلڈنگ راولپنڈی میں ہونے والے احتجاجی جلسے اور بعدازاں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے سینئر مزدور راہنما غلام محمد نازنے کی جب کہ ایپکا کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سردار حنیف، صوبائی نائب صدر ایپکا پنجاب افتخار گڈو،صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکاراجہ فہیم جنجوعہ،ضلعی صدرایپکا چوہدری وحید مراد، کوآرڈنیٹر اے پی ای پی ایل ایم ڈاکٹر چنگیز،ریڈیو پاکستان سے محمد اعجاز،ریلوے لیبر یونین کے راجہ عمران، ریلوے ورکشاپ کے عاصم رسول، اسلام آباد ایمپلائز یونٹی کے صدر راجہ آصف اقبال، ایچ بی ایف سی ورکرز یونین کے راجہ پرویز، میونسپل لیبر یونین کے راجہ مجیداور جاوید خان، محکمہ بلڈنگ کے، ابرار خان،فضل عباس، چوہدری احسان،بابر ظفر،پرویز،قاری عطا،محکمہ ایجوکیشن ایپکاکے جنرل سیکریٹری ذوالفقار علی، آفتاب گیلانی، اعجاز مغل،صغیر قریشی،راجہ نزاکت، سلیم اختر،محمد عطا،احمد رضا،لالہ ندیم،نعیم صادق،جمیل فیاض ہائی وے کے ملک حسنین، ریاض بیگ، طارق، اقران غوری، سویٹ جواد،

سوشل ویلفیئر کے طاہر شبیر، آصف رضااور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ تحریک کی کامیابی کے لئے ہر قربانی دینگے ڈرتے ہیں نہ پیچھے ہٹیں گے پنجاب سمیت ملک بھرمیں ملازمین کو متحرک کرنے کے لئے کوشاں ہیںانہوںنے واضح کیا کہ حکومتی پالیسوں کو ملازمین طبقہ مسترد کرچکاہے،ملک بھر میں ملازمین کو متحرک کیاجارہاہے، مہنگائی اور ملازمتوں میں عدم تحفظ نے ہر ملازم اور اسکے گھروالوں کو بے چین کردیاہے

ہر طر ف پکار ہے،ملازمین کے ساتھ عام افراد بھی چیخ وپکار کررہے ہیں مگر حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی، یہی وجہ ہے کہ اب جہاں بھی جلسہ کرتے ہیں ملازمین کی اکثریت وہاں موجود ہوتی ہے، حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سناتی ہے، اب وقت آگیاہے کہ سب گھروں سے نکلیں، ایک ہوکر نعرہ لگائیں اور پھر ایک بند مٹھی کی طرح اسلام آباد کی طرف مارچ کریں، پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دے کراور اپنے مطالبات کے

تسلیم ہونے تک وہیں بیٹھیں، ہمیں ڈرایا،دھمکایا اورخوف ذد ہ نہیں کیاجاسکتا،اب ہم اپنا حق لے کر ہی رہیں گے، بچوں کی بھوک اور گھر کی پریشانی دیکھی نہیں جاسکتی، اسلام آباد ایمپلائز یونٹی سو ل ایوی ایشن (سی بی اے) کے صدر راجہ آصف اقبال نے جلسے کے موقع پر 26اگست کو کراچی ائیر پورٹ کو بند کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اسلام آباد، پشاور اور لاہور ائیر پورٹ بند کرچکے ہیں، سول ایوی ایشن ادارے کی تقسیم کو کسی

صورت تسلیم نہیں کریں گے نہ ادارے کی نجکاری ہونے دیں گے، کراچی ائیر پورٹ کو بند کرنے کے اعلان پر تمام مزدور اور ملازمین یونین نے ان کاساتھ دینے کا اعلان کیاجبکہ ریڈیوپاکستان کی یونائیڈوورکز ایسوسی ایشن (سی بی اے )کے صدر محمد اعجاز نے میزبانی کرنے کا اعلان کردیا، اعجاز کا کہناتھاکہ جب ملک بھر کے ملازمین پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے تو اپنے مزدور اور ملازمین کا بھرپور استقبال کریں گے بعد ازاں اس موقع پر تمام ملازمین نے یک زبان ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی اور پھر احتجاجی ریلی نکالی جس میں شرکا نے نجکاری کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے،کلرک مزدور اتحاد زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…