پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی پیشگوئی سچ ثابت

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام کاچاند نظرآگیا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی روشنی میں اعلان کر دیا، اس طرح یکم محرم الحرام 21 اگست جمعہ کوہوگی،یوم عاشور 30اگست اتوارکوہوگا،اس طرح نئے اسلامی سال کا آغاز 21 اگست سے ہو گا۔واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ21اگست کو ہونے کا امکان ہے،چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی

سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پردستیاب ریکارڈکے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کوہوگا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پرمہیا کیے گئے ڈیٹا کے مطابق رواں اسلامی ماہ ذی الحجہ کا آغاز22 جولائی کوہونا تھا تاہم رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کوچاند نظرنہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے عیدالاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کومنائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…