نواز شریف ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی رہنماؤں سے رابطے میں، پاکستان واپس کب آئینگے ؟ پارٹی کی جانب سے بتا دیا گیا

20  اگست‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب تک میڈٰکل بورڈ کی جانب سے میاں نواز شریف کو صحت یابی کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل جاتا وہ پاکستان نہیں آ سکتے۔ نواز شریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مقصد یہ نہیں کہ ووٹ ن لیگ کو ہی دو، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب ہے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود نواز شریف کے ساتھ رابطہ کیا تھا ، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گفتگو کے دوران بعض معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن نے بعض معاملات پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں نہیں لیا جس کو ہم نے تسلیم کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی رہنماؤں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بچے پاکستان آکر ہی کاروبار کرنے کے خواہاں تھے، نواز شریف کو جلا وطن کر دینے کے بعد ان پر دروازے بند کردیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اگر پاکستان میں سیاست کی خواہش ہے تو وہ یہاں جیل کا سامنا بھی کررہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…