بورے والا (این این آئی)بورے والا کی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تمام بچے صحت مند ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل انجینئرمحمد ارسلان کی بیوی کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، ایک ساتھ چار بچوں
کی پیدائش پر والدین بہت خوش ہیں۔والد کا کہنا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس طرح اپنی نعمت و رحمت سے نوازے گا۔ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹیڈنٹ ڈاکٹر عمران بھٹی نے بتایا کہ زچہ و بچہ خیریت سے ہیں انہیں ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں چند روز بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائیگا۔