جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر صحت کارڈ پر رنگ دینا تھا تو کیا وفاقی کابینہ کے سامنے یہ معاملہ رکھا، کارڈ پر کیا چیز ہے؟ یہ جھنڈا ہے نا کسی کا؟ عدالت کا استفسار

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن )کی درخواست پر پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیر کے خلاف کیس پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، وزارت صحت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کارڈ پر پارٹی جھنڈا نہیں ہے سپریم کورٹ نے فیصلے کی خلاف ورزی بھی نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ جس وقت آیا تھا اس وقت الیکشن تھے وہ خاص وقت کے حساب سے تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ کارڈ پر کیا چیز ہے؟ یہ جھنڈا ہے نا کسی کا؟ کیا آپ نے وزارت صحت کا جمع کرایا گیا جواب پڑھا ہے؟انہوں نے کہاکہ وزارت یہ کہہ رہی ہے کہ وزیر نے یہ خلاف ورزی کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی منشا یہ ہے کہ یہاں پر پبلک فنڈ ہوں وہاں کوئی اپنی تشہیر نہیں کر سکتا، جس چیز کا دفاع نہیں کر سکتے اس کا دفاع نہ کریں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ قانون تو سب کے لیے برابر ہے جو دوسرے کے لیے غلط ہے وہ ان کے لیے بھی غلط ہے، وفاقی حکومت نے اگر کارڈ پر رنگ دینا تھا تو کیا وفاقی کابینہ کے سامنے یہ معاملہ رکھا تھا۔باہر کی دنیا میں کیا ہوتا ہے برطانیہ امریکہ میں کیا حکمران تصویریں لگاتے ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن )کی درخواست پر پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیر کے خلاف کیس پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی جھنڈے کے رنگ میں صحت کارڈ کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، وزارت صحت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…