لاہور( این این آئی )وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی گئی ۔رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی دو سالوں میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے دروغ گوئی، دھوکہ دہی اور عوام کو جھانسہ دینے کے
علاوہ کوئی کام نہیں کیا،ان دوسالوں میں حکومت کی کسی بھی شعبے پر گرفت دکھائی نہیںدی ،دو سالوں میں عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیںہو سکا،وزیر اعظم عمران خان عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے ،وزیر اعلی پنجاب غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے نیب طلب کر لئے گئے ،مطالبہ ہے کہ ناقص کارکردگی پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی مستعفی ہوں اورنئے عام انتخابات کرائے جائیں۔