ونڈ پاور سے چلنے والے 13 بجلی گھروں کے حکومتی کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط،کتنے روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے گی،معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

15  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی کمیٹی اور نجی بجلی گھروں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں جس کے مطابق ونڈ پاور سے چلنے والے 13 بجلی گھروں نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق6 ونڈ پاور بجلی گھر پیر کے روز معاہدے پر دستخط کریں گے،معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں نجی، حکومتی اور سی پیک کے تحت بجلی گھر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ونڈ انرجی ٹیرف 25 روپے کی بجائے 14روپے فی یونٹ ہو گا، اس معاہدے سے حکومت کو 700 ارب روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔ذرائع کے مطابق 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت بجلی گھروں کو منافع ادائیگی ڈالرز کے بجائے روپے میں ہو گی، ڈالر کو روپے میں تبدیل کرتے وقت مستقبل میں ریٹ فکس کر دیا گیا ہے، جب تک معاہدوں کی مدت ہے ڈالر کا ریٹ 148 روپے ہو گا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اور بجلی گھروں کے درمیان مذاکرات میں کسی ایجنسی کا کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا، کمیٹی کو مذاکرات کیلئے 2 طرح کے اختیارات دیے گئے ہیں، پہلا اختیار نجی بجلی گھروں کا فارنزک آڈٹ اور دوسرا اختیار مذاکرات سے معاہدے پر پہنچنا تھا۔ذرائع کے مطابق نجی بجلی گھر حکومت کو 104 ارب روپے واپس کرنے پر تیار ہو گئے ہیں، وصولی نیپرا کے ذریعے ہو گی۔ذرائع کے مطابق ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو منافع ڈالر میں ملیگا، ڈالر میں غیر ملکیوں کا کل سرمایہ کاری میں حصہ 20 فیصد ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ یہ معاہدے مستقبل میں بجلی گھروں سے خریداری کے لیے بنیاد بنیں گے، بجلی گھروں کا ٹیرف بھی انہی معاہدوں کو بنیاد بنا کر طے کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، اب بجلی کی قیمت نیچے آئے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…