اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ،کسی کو ملکی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا دبنگ اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے کسی کو ملکی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دفاع پاکستان کی خاطر مربوط اقدامات اٹھائے ہیں بھارتی حکومت اور فوج پاکستان کی حربی صلاحیت و فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت سے آگاہ ہے جبکہ قوم کا جذبہ قربانی بھی مثل ہے ایسے ملک کو کوئی کسی

محاذ پر شکست نہیں دے سکتا جس کی سپاہ سینہ سپر اور پوری قوم وطن کی خاطرکسی طرح کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا جذبہ رکھتی ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 118کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی ننکانہ کے ضلعی صدر پیر سرور شاہ،ضلعی انتظامیہ سمیت ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجودتھے بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و تحفظ کیلئے اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کراچی سے پشاور تک پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے پاکستان کی آزادی کیلئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں آج ہم پاکستان کا 73واں یوم آزادی ان حالات میں منا رہے ہیں کہ وطن عزیز کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشیں کی جارہی ہیں جن کے خاتمہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت ملکی سلامتی و ترقی یقینی بنانے کی سر توڑ جدوجہد کررہی ہے کیونکہ آزادی کی نعمت کا ملنا قائد اعظم محمد علی جناح اور انکے رفقا ء کی جدوجہدکا ثمر اور اس کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کونقصان پہنچانے والے ہمیشہ ناکام ہوئے ان کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عظیم،جذبوں والا پاکستان ان شاء اللہ قائم و دائم رہے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے لئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کی آزادی،بقا،تحفظ شہداء نے یقینی بنایاپاکستان کی سالمیت،تحفظ،دفاع کے لئے آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ اندرونی و بیرونی سطح پر ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ میرے وطن کے محافظوں،فوجیوں،سپاہیوں،عوام نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور وطن عزیز کے ذرے ذرے کا تحفظ کیاسارا پاکستان، بلوچستان سے کے لاہور تک،کراچی سے پشاور تک آج ہر جوان میدان میں موجود ہے اور وطن کے دفاع کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…