منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اب کسی کو شناختی کارڈ کی کاپی دینا ہوتو اس پر لائن نہ لگائیں بلکہ ۔۔۔ متعلقہ ادارے نے بڑے کام کا اعلان کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شناختی کارڈ دنیا میں کسی جگہ شناخت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جبکہ اکثر اوقات ہمیں ثبوت کے طور پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دینا پڑتی ہے جبکہ بعض اوقات جس کو شناختی کارڈ کی کاپی دی جاتی ہے وہ اس کا غلط استعمال بھی کر سکتا ہے

جوپنجاب انفارمیشن کمیشن نے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف انفارمیشن کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی کیس میں شناختی کارڈ کی کاپی نمبر پر کالی سیاہی پھیر کر دی جائے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے احکامات ایک درخوا ست پر نوٹس لیتے ہوئے جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق چونکہ شناختی کارڈ نمبر سے حساس معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جہاں شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہونمبرپر کالی سیاہی پھیر دی جائے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ”موبائل مین پیک سروس“ کی نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کی بدولت اب معذور اور بیمار افراد گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔ ترجمان نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی عوام کو بہتر اور مزید سہولیات فراہم کرنے کے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے موبائل مین پیک سروس کا  آغاز کر دیا۔ترجمان نادرا کے مطابق شدید بیمار،نابینا، ذہنی مریض، انتہائی عمر رسیدہ اور معذور افراد شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کو درخواست دیں گے تو ”مین پیک“ ان کے گھر پر بھجوا دیا جائے گا جو درخواست کی تمام تر کارروائی مکمل کرے گا جس کے بعد ان کا شناختی کارڈ مقررہ مدت کے اندر ان کے گھر کے پتہ پر ارسال کر دیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ معذوری اور شدید بیماری یا مستقل صاحبِ فراش کا

شکار کئی افراد محض اس بناء   پر شناختی کارڈ جیسی سہولت سے محروم رہ جاتے ہیں کہ نادرا کے قریبی دفتر تک پہنچنا ان کیلئے ممکن نہیں ہوتا۔گھر والوں یا رشتہ داروں کی مدد سے نادرا سنٹر  آنے  والے افراد کو بھی ضروری کارروائی کے تمام مراحل سے گزرنے میں کئی مشکلات پیش  آتی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی

جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے نادرا نے اب یہ جدت  آمیزسہولت متعارف کرا دی ہے جس کی بدولت نہ صرف معذوری، شدید بیماری یا صاحبِ فراش افراد گھر بیٹھے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے بلکہ ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو بھی اس سلسلے میں پیش  آنے  والی دشواری سے نجات مل جائے گی۔ اس سروس سے مستفید ہونے کیلئے ایسے افراد نادرا کے تمام ریجنل، زونل یا مقامی دفاتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…