گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان (جی بی) حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند سیاحت کا شعبہ پھر سے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا، ہفتہ 8 اگست سے شروع ہونے والی سیاحتی سرگرمیوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کے فیصلے کی روشنی میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے احکامات جاری کردیے ہیں۔اس فیصلے کے بعد محکمہ سیاحت گلگت بلتستان
نیبھی سیاحوں کے داخلے 5 ماہ سے جاری پابندی کو ختم کرتے ہوئے بروز ہفتہ 8 اگست سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہیاور اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کردی گئی ہیں۔جی بی میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو صحت کے شعبے کے مستند ادارے کی طرف سے جاری کردہ Covid-19 کی نیگٹو رپورٹ، ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔