اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دو سینئر فوجی افسران کے خلاف مالی بدعنوانی کے حوالے سے چلنے والی خبر بالکل غلط ہے۔نیب کی جانب سے جاری
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کے خلاف نیب میں کوئی کیس تھا اور نہ ہے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ پلی بارگین کے الزامات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔