اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن کامران خان نے اپنے پروگرام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کے حضور شکرانے کے نفل ادا کریں ، اس اللہ پاک کے فضل کرم سے کل یہ خبر پوری دنیا نے سنی کے پاکستان میں تقریباً کرونا وائرس پر قابوپا لیا ہے ۔
اسی تناظر میں حکومت پاکستان نے ملک بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا اور کاروبار پر لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا لی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل مشترکہ قومی مفاد کی خاطر مفاہمت کی بہت عمدہ مثال پاکستانی پالیمان میں دیکھنے کو ملی جہاں مشترکہ اجلاس میں ملکی مفادات میں بہت عرصے سے طوالت کے شکار منصوبوں کی منظوری اور قانون سازی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے بازاروں اور مارکیٹوں پرہفتے اوراتوار کی لگائی گئی پابندی ختم کر دی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں کے اوقات کار پرانے بحال کیے جا رہے ہیں، جس میں بازاروں اور مارکیٹوں کو کھولنے کے لیے اوقات کار اب پابند نہیں ہیں ۔