جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق صدر کی دونوں درخواستیں مسترد، احتساب عدالت کا آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے جڑے پارک لین ریفرنس میں نامزد ملزم سابق صدر آصف علی زرداری سمت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آصف زرداری کی جانب سے پارک لین ریفرنس خارج کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار کے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔جمعہ کو پارک لین ریفرنس کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کا موقف تھا کہ کیس پیسوں کی لین دین کا ہے، سمٹ بینک اور نیشنل بینک نے پہلے ہی بینکنگ کورٹ میں مقدمہ دائرکیا ہوا ہے؟ دونوں بینکوں نے آصف زرداری کو فریق ہی نہیں بنایا ہے، نہ جانے نیب کیوں آصف زرداری کے پیچھے پڑگیا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے آصف علی زرداری کی بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تاہم نیب نے بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے فردجرم عائد کرنے کی استدعا کی۔ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ تمام دلال مکمل ہونے کے بعد درخواست واپس نہیں لی جاسکتی۔اس موقع پر عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعد ازاں جج محمد اعظم خان نے پارک لین ریفرنس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے پارک لین ریفرنس خارج کرنے اورعدالتی دائرہ اختیار پر سابق صدر آصف زرداری کی دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ یہ کیس ان پر نہیں بنتا پارک لین ریفرنس خارج کر کے بری کیا جائے۔دوسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔احتساب عدالت نے دس اگست کو آصف علی زرداری سمت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ کا تحریری حکم نامہ آج ہی ضروری ہدایات کے ساتھ جاری کریں گے۔اس سے قبل عدالت نے وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔آصف زرداری کی جانب سے متفرق درخواستوں کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی تھی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 10 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…