دنیا میں دو ہی عناصر پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے پر تلے ہوئے ہیں ؟ایک مودی اور اس کا ٹولہ اور دوسری ہماری محب وطن اپوزیشن ۔۔سینئر صحافی آفتاب اقبال کے حیرت انگیز انکشافات

7  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں اس وقت دو عناصر ہی ہیں جو پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے پر تلے ہوئے ہیں ۔ ایک نریندرا مودی سرکار اور دوسری ہماری محب وطن اپوزیشن ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بلز ان کی حب الوطنی کا امتحان تھا جس میں انہیں بری طرح ناکامی ہوئی ہے ، ہونا تو ایسے چاہیے تھا کہ

حکومت اس پر لڈیاں ڈالتی اور لوگوں کو بتاتی کہ یہ ہے ہماری اپوزیشن جس نے ماضی میں ہمیں اس نہج پر پہنچایا لیکن یہ حکومت نالائق ہے جس سے بیانیہ نہیں بنا۔ تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا ، حکومت نے ہر ایشو کو مس ہینڈل کیا ، میڈیا سے بگاڑ لی ، فردوس عاشق اعوان کی ٹریجڈی تھی لیکن انہیں بھی ٹھہرنے نہیں دیا گیا ۔ ان الیکٹڈ کی بھی یہی ٹریجڈی ہے ، فردوس عاشق اعوان کی سیدھی بات کو ٹیڑھا کر کے پیش کیا گیا ۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف بل منظور کروانے کو تیار ہے لیکن وہ نیب میں 38 تبدیلیاں چاہتی ہے اور جہاں جہاں ہم شکنجے میں پھنسے ہیں ہمیں نکالو۔ عمران خان نے اس پر کہا کہ ہم این آر او نہیں دے رہے یہ ہم سے این آراو پلس مانگ رہے ہیں۔معروف صحافی کا مزید کہان تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی شرائط کا بہت فائدہ پہنچا ۔ ہماری 20 ہزار ارب کی اکانومی ان ڈاکومنٹڈ ہے ، اگر یہ ڈاکومنٹڈ ہوجائے تو ہم 1000 ارب کا مزید ٹیکس اکٹھا کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ یہ سارے سیکٹرز مین سٹریم پر آئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…