جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جس راستے نے ایٹمی طاقت بنایا وہی راہ اپنائی تو کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی باتیں چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا،آزادی کا مشورہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے حکومت پر طنز کے تیر برسا دیے

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف میاں محمد شہباز شریف، سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسد محمود کا کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے مظفرآباد کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے دورہ سے

نا صرف اتحاد و یکجہتی کی کوششوں کو تقویت ملے گی بلکہ لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بسنے والے مظلوم کشمیریوں کو بھی ایک نہایت مثبت پیغام ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ چند د ن پہلے پاکستان کے وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر کے یکجہتی کا پیغام دیا تھا اور آج لیڈر آف اپوزیشن نے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سے خطاب کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں کوئی اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں وہ کشمیریوں کا ساتھ دینے کے معاملے میں ایک اور متحد ہیں۔ ایوان صدر مظفرآباد میں میاں شہباز شریف اور اُن کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم اور جارحانہ اقدامات کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آ گئی کہ پاکستان کی سیاسی جماعتی ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف رکھنے کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ایک صفحہ پر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں قائم آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان کی دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی بھی شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنے ترجیحات میں اولیت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں کشمیر کے معاملے میں متحد ہیں اور آج میں پارلیمانی وفد کو لے کر مظفرآباد اس لیے آیا ہوں تاکہ ہم شہیدوں کی اس سرزمین پر کھڑے ہو کر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف جدوجہد کرنے والے اور تاریخ کی بے مثال قربانیاں دینے والے بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو عقیدت،

احترام اور محبت کا پیغام دیں اور اُنہیں یہ یقین دلائیں کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اُن کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دلیرانا دجدوجہد پر اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس راستے نے ایٹمی طاقت بنایا

وہی راہ اپنائی تو کشمیر بنے گا پاکستان اور جلد بنے گا، شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی باتیں چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا اس کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی، معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم ہونا ہو گا اور عالمی سطح پر بہتر سفارتکاری کرنا ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سال سے بلخصوص اور حالیہ سالوں سے بالعموم ایک تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں جس پر ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے

ہیں اور اُن سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لیے جو راستہ چُنا ہے اُس پر چلتے ہوئے وہ انشاء اللہ جلد کامیابی حاصل کریں گے اور پاکستان کے عوام اس جدوجہد میں اُن کے دست و بازوں بنیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان کے کروڑوں عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے پاکستان میں آباد کشمیر ی مہاجرین

کی دیکھ بھال اور اُن کے مسائل کے حل میں ہمیشہ فراخ دلی سے مدد کی ہے۔ قبل ازیں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مسئلہ کشمیر کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے اور آج ہم اپوزیشن لیڈر کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے مظفرآباد آئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلانا

چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اُن کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد محمود نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی حکومتوں میں قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کی سربراہی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اُجاگر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…