جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ایک بار پھر ناکام ہو گئی

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹ سے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل (ترمیمی) ایکٹ 1948 اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 سے متعلقہ ترمیمی بل کی منظوری سے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن تک جلد پہنچنا ممکن ہو سکے گا۔

دونوں بلوں کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے شرائط کو پورا کرنا تھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب نے اپنے حلقے میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ملوث افراد اور اداروں کے اثاثہ جات کی ضبطگی اور منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق قانون سازی پاکستان کی بین الاقوامی امن کے لیے کوششوں کی مثال ہے۔ ان بلوں کی منظوری سے بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ایک بات پھر ناکام ہو گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت گرانے کی خوش فہمیوں میں مبتلا مولانا فضل الرحمان اور غیر متحدہ اپوزیشن کو اس سارے منظر نامے کے بعد عقل آ جانی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن فیک تو ہو سکتی ہے، لیکن ایک اور نیک کبھی نہیں ہو سکتی۔ مولانا کی شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ملانے کی ساری جدوجہد پر پہلے ہی پانی پھر چکا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا۔ دونوں رہنماں کی ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی ناکام کوشش ساری پاکستانی عوام نے لائیو دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ایک بار پھر تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں۔ اس نام نہاد تحریک کا حشر بھی سابقہ تحریکوں سے مختلف نہیں ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…