اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 57 سے پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت عباسی اپنے حلقے میں افتتاحی تقریب میں پہنچے، جہاں پہنچ کر وہاں پر موجود لوگوں سے پوچھنے لگے کہ افتتاح کس چیز کا کرنا ہے؟ایم این اے کے دریافت کرنے پر لوگوں نے بتایا کہ حلقے میں گیس کی پائپ لائن ڈالی گئی ہے جس میں گیس چھوڑنے کے لیے آپ کو یہاں بلایا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ایم این اے صداقت عباسی کے افتتاحی تقریب میں
آنے پر لوگ ان کا استقبال کر رہے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔لیکن انہیں اتنا بھی معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے آخری بار کس چیز کا افتتاح کیا تھا، حتیٰ کہ اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے بھی ناواقف نکلے۔ جن لوگوں کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں تک کا علم نہیں انہیں عام عوام کے دکھ، تکالیف اور پریشانیوں کا علم کیسے ہوسکتا ہے؟یاد رہے کہ موصوف کی کارکردگی پر وفاقی وزیر غلام سرور بھی سوالات اٹھا چکے ہیں۔