لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک ہونی والی بارش سے شہر کے نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے اگلی صبح شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ بارش 52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور لاہور کے شہری ٹھنڈی ہوائوں سے کالی گھٹائوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہر کے مختلف پارکس میں پہنچ گئے گزشتہ روز بارش کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔