اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اپوزیشن کو وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں مشکلات ،رانا ثنا اللہ نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 14  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا ہے،اس وقت حزب اختلاف پر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا شدید دباوَ ہے۔

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی مشکل ہے، تحریک عدم اعتماد پر حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے،وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی رائے شماری خفیہ نہیں ہو گی جبکہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا بھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس نیب کا ادارہ موجود ہے اور وہ جس پر چاہے الزامات عائد کر دیتی ہے،کوئی بھی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس پر کیسز اوپن ہو جاتے ہیں ،خاموش رہیں تو کوئی کیسز نہیں بنتا،حکومت حزب اختلاف کے اراکین پر منشیات کے الزامات عائد کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے جبکہ کورونا چیلنج کے علاوہ تیزی سے بڑھتی مہنگائی کا بھی سامنا ہے۔ اس وقت حزب اختلاف پر حکومت کے خلاف میدان میں آنے کا شدید دباوَ ہے۔ شہباز شریف بھر پور طرح سے قائد د حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں اور حزب اختلاف پہلے کی طرح متحد ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…