منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

7 ممالک میں کام کرنے والے 95 فیصد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار ایوی ایشن ڈویژن نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ایوی ایشن ڈویژن نے مختلف ممالک کی ایئرلائنز میں کام کرنیوالے 95 فیصد پائلٹس کے لائسنز کلیئر کردیئے جبکہ بقیہ کی تصدیق کا عمل آئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشکوک لائسنز کے معاملے نے اس وقت دنیا کی توجہ حاصل کرلی تھی جب وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کےایک اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ ملک میں 860 فعال

پائلٹس ہیں جس میں 160 پائلٹوں نے خود اپنا امتحان نہیں دیا اور تقریباً 30 فیصد پائلٹوں کے لائسنس جعلی یا نامکمل ہیں اور انہیں پروازوں کا تجربہ نہیںجس کے فوراً بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے 107 پائلٹسں کو جعلی لائسنس رکھنے کے شبے میں گراؤنڈ کردیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ان کے لائسنسز کی تصدیق کا عمل شروع کیا تھا۔وزیر ہوا بازی نے اعلان کیا تھا کہ سی اے اے کے بھی 5 سینئر حکام کو اس سکینڈل پر برطرف کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔’مشکوک‘ لائسنز کے معاملے نے دیگر ممالک اور دیگر ایئرلائنز کی توجہ بھی حاصل کی جہاں پاکستانی پائلٹس ملازمت کرتے ہیں وہ ممالک جنہوں نے پاکستانی پائلٹوں کو گراؤنڈ کیا اور محکمہ ہوا بازی سے ان کی اسناد کی تصدیق کے لیے کہا ان میں متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، ویتنام، ترکی اور بحرین شامل ہیں ،ان کے علاوہ گزشتہ روز فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا نے بھی حکومت پاکستان سے اپنے یہاں کام کرنے والے پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کرنے کیلئے کہا۔متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد السویدی نے سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل حسن ناصر جامی سے پاکستانی ایئرکرافٹ مینٹیننس انجینئرز اور فلائٹ آپریشن افسران کی اسناد کی تصدیق کا بھی کہا۔متحدہ عرب امارات کے جی سی ایاے نے پاکستان حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ’مشتبہ‘ اور ’جعلی‘ میں اگر ہے تو فرق کیا جائے تا کہ

وہ فلائٹ آپریشن کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرسکیں۔اسی طرح یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ویتنام نے پاکستانی پائلٹوں کو کام کرنے سے روکنے کے بعد سی اے اے سے مختلف ایئرلائنز میں کام کرنے والے 11 پاکستانی پائلٹوں کی تصدیق کا کہا تھا جس میں سے 10 کی تصدیق کر کے متعلقہ حکام تک بھجوادی گئیں ہیں جبکہ بقیہ ایک کی تصدیق آئندہ منگل تک مکمل ہوجائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ملائیشیا نے ملائیشیا میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹوں کی عارضی معطلی کا اعلان اور 14 پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کیلئے فہرست سی اے اے کو بھجوائی تھی جس میں سے تمام پائلٹوں کی اسناد کی تصدیق کے بعدملائیشین حکام کو آگاہ کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی مختلف ایئرلائنز میں 54 پاکستانی پائلٹس ملازمت کرتے ہیں جس میں48 کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا اور سی اے اے نے اپنے یو اے ای ہم منصب کو اس سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ترکی نے بھی 19 پائلٹوں کے لائسنسز کی تصدیق کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا جس میں 18 کی تصدیق مکمل جبکہ ایک کی زیر التوا ہے اسی طرح بحرین ایوی ایشن اتھارٹی نے سی اے اے سے 3 پاکستانی پائلٹوں کی اسناد کی تصدیق کا کہا جس میں سے 2 کی تصدیق کر کے حکام کو آگاہ کیا جاچکا جبکہ ایک پر کام جاری ہے۔ہانگ کانگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی 3 پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس کی تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا جس میں 2 پائلٹوں کو کلیئر کردیا گیا جبکہ ایک پر کارروائی آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…