بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

این آر ٹی سی ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ، وزیراعظم عمران خان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کو تاریخی کامیابی قرار دیدیا

datetime 6  جولائی  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر ٹی سی پاکستان میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا پہلا ادارہ بن گیا ہے ، یہ ایک تاریخی کامیابی ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ،ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبہ میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے ،ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی، اب ہماری توجہ شعبہ صحت میں

بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے پر مرکوز ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو ہری پور میں نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ( این آر ٹی سی )کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ًمقامی سطح پر تیار ہونیوالے سیف وینٹ ایس پی100 کے نام سے وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالے یونٹ کا افتتاح کیا ۔وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیراعظم کے کووڈ۔19کے لئے فوکل پرسن فیصل سلطان ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔این آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر توفیق احمد نے وزیراعظم کو ادارے کے ریسرچ ، ڈویلپمنٹ پراڈکٹس اور سروسز شعبوں کی تاریخ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ این آر ٹی سی کمیونیکیشن آلات ، ای پالیسنگ ،الیکٹرومیڈیکل آلات ، ہارڈویئر و سوفٹ ویئر سمیت ملکی سطح پر مختلف خدمات فراہم کررہا ہے ۔وزیراعظم نے این آرٹی سی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔جنہوں نے پہلی مرتبہ وینٹی لیٹرز مقامی سطح پر تیار کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونیوالے 15وینٹی لیٹرز پر مشتمل پہلی کھیپ این ڈی ایم کے حوالے کردی گئی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک تاریخی کامیابی ہے اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔وزیراعظم یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارے ملک میں شاندار ٹیلنٹ

موجود ہے جو ہمیں نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایجادات کے حوالے سے خود انحصاری کی طرف لے جاسکتا ہے اور ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کسی بھی اقدام کی بھرپو رحمایت کرے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وباء کے خلاف رد عمل اور سمارٹ لاک ڈائون اور معیشت کا پہیہ رواں دوان رکھنے کیلئے کے ہمارے اقدامات کا بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے کیا گیا ہے اب ہماری توجہ شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے پر مرکوز ہو گی ۔بعدازاں وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز پراڈکشن یونٹ کا افتتاح کیا

اور این آر ٹی سی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کا روپو ریشن ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ہے ، این آر ٹی سی کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز معیاری ، سستے اور عالمی اداروں سے منظور شدہ ہے ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ این آر ٹی سی ملک میں وہ واحد ادارہ بن چکا ہے جو مقامی سطح پر سیف ویٹ ایس پی 100کے نام سے وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے این آر ٹی سی کے وینٹی لیٹرز عالمی معیار کے عین مطابق تیار کیے گئے ہیں جو کہ سستے اور معیاری بھی ہیں ، این آر ٹی سی نے مقامی وینٹی لیٹرز کے 15یونٹس تیار کر لیے ہے جبکہ این آر ٹی سی ماہانہ 250سے 300وینٹی لیٹرز بنانے کی صلا حیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…