وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 10نکاتی ایجنڈہ سامنے آگیا

6  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا،دس نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو دوپہر بارہ بجے وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا ،بعض وزراء کابینہ ڈویژن کے کمیٹی روم سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ،اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی امور پر غور ہوگا ،کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پر

غور کیا جائے گا ،کابینہ کو پائیلٹس کے مشکوک لائسنسز کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیزایکٹ2017 اور محدود شراکت داری ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سیکٹر ایف 12 اور سیکٹر جی 12 کی زمین فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو منتقل کرنے منظوری دے گی ،کابینہ شہری سید محمد شارک رضا کو پاکستان سے برطانیہ کیحوالیکرنے کی درخواست کا جائزہ لے گی ، ذرائع کے مطابق نادرہ اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے درمیان ‘آر سی ایم سی” کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے ،کابینہ ایگرو فوڈ پروسیڈنگ فیسیلیٹیز ملتان کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے ایس ٹی ای ڈی ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تین ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری دے گی،وزارت قانون و انصاف کی منظوری لئے بغیر ایف بی آر وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا تجویز منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…