جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں رانا ثنا اللہ سے پوچھانوکروں کے نام پر جو اتنے پیسے نکلتے ہیں وہ کیسے آتے ہیں ،رانا ثنا اللہ نے جواب دیا میرا نوکر میری مرضی ،وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ پر برس پڑے ، کھری کھری سنادیں 

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دور ان پاکستان کی معیشت 0.4، بھارت کی 0.45فیصد گری،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو پورٹ قاسم سے کمایا ہے ،پالیسی لارہے ہیں ،پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کو سب سے پہلے لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی ،دو ایل این جی ٹرمینل لگا رہے ہیں ،ہمیں نئے ایل این جی ٹرمینل کو نئے پیسے نہیں دیں گے ،

آج قابل اعتماد حکمران آئے ہیں تو ٹیکس بڑھنا شروع ہوگیا ،بلاول نے کہا طیارہ حادثہ رپورٹ نہیں مانتا ،آپ کے ماننے یا ماننے سے فرق نہیں پڑتا ،آپ جے آئی ٹی رپورٹ تو مان لو ،عزیر بلوچ اور دیگر جے آئی ٹی رپورٹس آنے والی ہیں سب کے نام آئیں گے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ امریکہ میں چالیس ملین لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں ،دنیا میں ہمارے وزیر اعظم کے کرونا وژن کی تعریف ہورہی ہے ،کرونا میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو بارہ ہزار روپے دیئے گئے ،کسی بھی ترقی پذیر ملک نے جتنی شرح سود کم کی ہے وہ پاکستان ہے ،ٹڈی دل اور کرونا کے باوجود نو ماہ میں 17فیصد ٹیکس زیادہ اکٹھا کیا ،ہمارے وزیر اعظم اور ان کے وزیر اعظم جب باہر جاتے رہے اخراجات کا تقابلی جائزہ لے لیں ،میں خود لندن گیا ایک دن تقریر کرکے واپس آگیا ،مجھے بتایا گیا پہلے وزرا آتے تھے ایک ایک دودو ہفتے رہتے تھے ،انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی کورونا میں معیشت کا موازنہ کرلیں پاکستان کی معیشت 0.4فیصد جبکہ بھارت کی 0.45فیصد گری۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بحری امور کو بہتر بنانے کے لئے اپنا عوام سے رابطے کا نظام دیا ،میرے آنے پر نو جہاز تھے جو اب گیارہ ہیں ،دو جہاز بھی لئے 4.7ارب روپے قرض بھی واپس کیا ،ایک اور جیٹی بن گئی ہے جلد افتتاح ہوگا ،کے پی ٹی نے 2.2ارب روپے ڈوبے ہوئے نکال کر

خزانے میں جمع کرادیئے ،دوہزار دس سے کے پی ٹی کا آڈٹ ہی نہیں ہوا تھا،اب ہر ہر ادارے آڈٹ کرارہے ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو پورٹ قاسم سے کمایا ہے ،پورٹ قاسم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 270جہاز لنگر انداز ہوئے ،بھارت کا جواہر لال نہرو پورٹ بند پڑا ہے ،گوادر پورٹ سے متعلق تمام قانونی معاملات کلیئر ہوگئے ہیںوفاقی وزیر نے کہاکہ فشریز کا آج کل بہت ذکر ہے

،ماہی گیری صوبائی محکمہ ہے ،دو چارروز میں جے آئی ٹی کی رپورٹس جاری ہورہی ہیں ،جب یہ جے آئی ٹی رپورٹس جاری ہوجائیں گی تو صوبائی حکومت کا بہت کچھ سامنے آجائے گا ،فلپائن سمندری ذرائع سے 6ارب ڈالر اور ہم 50ملین ڈالر کما رہے ہیں ،ہم نے ساڑھے پانچ ارب ڈالر ویسلز میں بھرا ہے ،ہم پالیسی لارہے ہیں کہ جو بحری جہاز خرید کر پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگا ،اس جہاز پر کوئی

ٹیکس 2030تک نہیں ہوگا ،پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کو سب سے پہلے لنگر انداز ہونے کی اجازت ہوگی ،ایل این جی پر ڈھائی ڈھائی لاکھ روزانہ بھرے جارہے ہیں ،دو ایل این جی ٹرمینل لگا رہے ہیں ،ہمیں نئے ایل این جی ٹرمینل کو نئے پیسے نہیں دیں گے ،ایل این جی لائیں سٹور کریں بیچیں ،میرے صوبے میں گدھا گاڑی پر لاشیں جاتی ہیں ،سندھ حکومت کا بجٹ 85سے 92فیصد غیر ترقیاتی ہے تنخواہوں پر جاتا ہے ،

قوم کو اعتماد نہیں تھا اس لئے ٹیکس نہیں دیتی رہی ،وجہ یہ تھی کہ لوگوں کے ٹیکس سے لندن اور دوبئی میں محلات خریدے جاتے تھے ،آج قابل اعتماد حکمران آئے تو ٹیکس بڑھنا شروع ہوگیا ،بلاول نے کہا طیارہ حادثہ رپورٹ نہیں مانتا ،آپ کے ماننے یا ماننے سے فرق نہیں پڑتا ،آپ جے آئی ٹی رپورٹ تو مان لو ،عزیر بلوچ اور دیگر

جے آئی ٹی رپورٹس آنے والی ہیں سب کے نام آئیں گے ،میں نے ان کے وزیر سے پوچھا کہ آپ کے نوکر کے اکاونٹس میں اتنی رقم کہاں سے آئی ،اس سابق وزیر کا جواب تھا میرا نوکر میری مرضی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں رانا ثنا اللہ سے پوچھانوکروں کے نام پر جو اتنے پیسے نکلتے ہیں وہ کیسے آتے ہیں ،رانا ثنا اللہ نے جواب دیا میرا نوکر میری مرضی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…