پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بلاول متاثرہ خاتون سے یہی سلوک کرسکتے ہیں کہ اس کی آواز ہی دبا دیں؟ سنتھیاڈی رچی نے خاموشی توڑے ہوئے چیئرمین پی پی پی سے کیا سوال پوچھ لیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔سنتھارچی کا ملک بدری کی درخواست پر کہناہے کہ بلاول نے کارکنوں کو انہیں ہراساں کرنے،ملک بدری کی دھمکیاں دینے اور ایف آئی آرز درج کرانے کی اجازت دی

،کیا بلاول متاثرہ خاتون سے یہی سلوک کرسکتے ہیں کہ اس کی آواز ہی دبا دیں؟کم از کم غیرجانبدارانہ تحقیقات تو ہونے دیں۔پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سنتھیا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی رسائی حساس اداروں تک ہے، وہ 10 سال سے پاکستان میں ہے اور اس کے ذرائع آمدن کا معلوم نہیں، سنتھیا کا کوئی کاروبار ایس ای سی پی کے پاس بھی رجسٹرڈ نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری نے بے نظیر بھٹو پر بھی الزامات عائد کییاور عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے، امریکی شہری کی سرگرمیاں محدود کی جائیں۔درخواست گزار کے مطابق امریکی شہری سنتھیا رچی کا ویزہ مارچ میں ختم ہو چکا، پاکستان میں قیام غیر قانونی ہے۔ عدالت سنتھیا کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…