پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئیگا تو بھارت کاعملہ بھی واپس جائیگا،پاکستان دشمنی کامنجن بیچ کرہی تومودی سرکارجیتی ہے، پاکستان نے بھی دندان شکن جواب دیدیا

23  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ بھارت جیساکریگاویساہی جواب دیاجائیگا، اگر پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئیگاتو بھارت کاعملہ بھی واپس جائیگا،بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن عملے پرالزامات بے بنیادہیں، چین کے ہاتھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے، آج دنیاکہہ رہی ہے ہمیں بھارت میں اسلاموفوبیادکھائی دے رہاہے،

پاکستان دشمنی کامنجن بیچ کرہی تومودی سرکارجیتی ہے،بی جے پی کو5ریاستوں میں شکست ہوئی پھرپلواماڈرامہ رچایاگیا،اوآئی سی رابطہ گروپ نے بھارتی اقدامات کومستردکیاہے، عالمی برادری آج بھارت کوخطے کیلئے خطرہ سمجھتی ہے۔منگل کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئیگاتوبھارت کاعملہ بھی واپس جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھی اپنے ہائی کمیشن کے50فیصدعملے کی واپسی کاسامان باندھے،بھارت جیساکریگاویساہی جواب دیاجائیگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ہاتھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بڑابھونڈاورجھوٹ پرمبنی الزام لگایاہے،بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن عملے پرالزامات بے بنیادہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئے بہانے تلاش کررہاہے، چین سے شکست کھانے کے بعدبھارت آنکھیں چھپارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی نہ کسی بہانے کی تلاش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جتنے بھی الزامات لگائے سب غلط ہیں،بھارتی الزامات کووزارت خارجہ نے مستردکردیاہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے،ہم بھی جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ کوروناوباکی وجہ سے بھارت میں12کروڑلوگ بیروزگارہوگئے،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے ایسے بہانے تلاش کررہاہے،بھارت جس قسم کارویہ اپنائیگاویساہی جواب دیاجائیگا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ آج دنیاکہہ رہی ہے

ہمیں بھارت میں اسلاموفوبیا دکھائی دے رہاہے،بھارت میں مسلمانوں اوراقلیتوں کیساتھ سلوک دنیادیکھ رہی ہے،خودبھارتی عوام ہندوتواسوچ سے نالاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے50لوگوں کوملک چھوڑنے کاکہا،نئی دہلی کوہم بھی بھارتی ہائی کمیشن سے متعلق جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی آداب کابالکل احترام نہیں کرتا،پاکستان دشمنی کامنجن بیچ کرہی تومودی سرکارجیتی ہے،بی جے پی کو5ریاستوں میں شکست ہوئی پھرپلواماڈرامہ رچایاگیا،اوآئی سی رابطہ گروپ نے بھارتی اقدامات کومستردکیاہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں کارروائیوں کومستردکیاگیا،بھارت میں مسلمان اوراقلیتوں کیساتھ سلوک کومستردکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آج بھارت کوخطے کیلئے خطرہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی عملہ واپس آیاتوبھارتی عملہ بھی واپسی کاسامان باندھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…