بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

غریب افراد کو کورونا کیلئے علاج معالجہ کی مفت سہولیات محکمہ صحت اور نجی ہسپتالوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

datetime 11  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ صحت اور نجی ہسپتالوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت مستحق اور غریب افراد کووڈ۔19 کے لئے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ محکمہ صحت اور نجی ہسپتالوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

جس کے تحت مستحق اور غریب افراد کووڈ۔19 کے لئے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزارت صحت نجی ہسپتالوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور جلد اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مریض سرکاری ہسپتالوں سے نجی ہسپتال منتقل کیا جا سکے گا جہاں ان کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نجی ہسپتال کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے علیحدہ وینٹی لیٹرز، آئی سی یو اور وارڈز قائم کریں گے۔ ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ جس وقت تمام ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں سے بھر جائیں گے تو باقی مریضوں کو ان نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت بیڈز، وارڈ اور وینٹی لیٹرز سمیت تمام حفاظتی سامان ضورت سے کہیں زیادہ ہے لیکن مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وقت سے پہلے تیاری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سرکاری ہسپتالون میںعلاج معالجہ کرائیں کیونکہ اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ صلاحیت اور بہترین علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور کورونا وائرس سے بچائو کے لئے جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین تیار نہیں ہو جاتی اس وقت تک تمام شہریوں کو گھر میں رہتے ہوئے کورونا سے بچنے کی ضرورت ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر سائنسی طریقہ علاج سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…