اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کےعلاج کے نام پر نجی ہسپتالوں میں مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کراچی بھر کے سرکاری و نجی ہسپتال مریضوں سے بھرگئے ، نجی ہسپتالوں نے وائرس میں مبتلا اور مشتبہ مریضوں سے منہ مانگی فیس وصول کرنا شروع کردی ۔
نجی ہسپتالوں نے مریض داخل کرنے کے لئے لاکھوں روپے ایڈوانس لیناشروع کردیا،کلفٹن میں واقعہ ایک نجی ہسپتال بھی یومیہ ایک لاکھ روپے بٹورنے میں مصروف ہے ۔نجی ہسپتالوں نے ہر مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی لازم قرار دے دیا۔لو ٹ مار اس حد تک ہے کہ مریض کو وینٹی لیٹر دلانا ہے تو ہزاروں روپے اضافی لگیں گے ۔اسلام آباد میں کورونا مریضوں سے 70ہزار یومیہ وصول کئے جارہے ہیں۔لاہور میں وائرس کے حملے تیز ہوئے تو سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کٹس ہی کم پڑ گئیں۔مریض نجی لیبارٹریز پر مہنگے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہوگئے ،نجی ہسپتالوں کے یومیہ چارجز بھی لاکھوں میں ہیں۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔