اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان و رکن اسمبلی مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر ہ اورنگزیب کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں ، علامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت نکلا ۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی کرونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےعلامت سامنے آنے پر ٹیسٹ کروایا جو کہ
مثبت آیا ،انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کرگھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز سابق ایم این و سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ، علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما و رکن اسمبلی سید فیض الحسن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ کرونا وائرس اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما و اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر ، وفاقی وزیر شہریار آفریدی ، ملک کرامت کھوکھر ، جے یو آئی کے منیر اورکزئی اور آزاد امیدوار شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے ۔