شہر قائد کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کی پیش گوئی کردی

4  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہر قائد کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سستے فرنس آئل کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا ئے گی۔

کراچی میں بڑھتی گرمی نے شہریوں کو ویسے ہی پریشان کررکھا ہے اور اسی دوران کے الیکٹرک نے بھی لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں گرمی میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل کی مطلوبہ مقدار بھی فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے سسٹم میں بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق طلب میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کے بعد کراچی میں لوڈ شیڈنگ ہوگی او مستشنی علاقوں میں بھی بجلی منقطع کی جائے گی۔کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھاکہ شہری بجلی کا مناسب استعمال کریں، جب تک سسٹم میں بجلی کی قلت ہے تب تک اضافی چیزیں چلانے سے گریز کریں۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے پی ایس او سے فرنس آئل کی سپلائی میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سپلائی بروقت کی گئی تو بجلی کی پیداوار میں بہتری کی امید ہے۔تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ شہر میں بیشتر کمرشل سینٹر اور پچاس فیصد صنعتی ادارے بند ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا، شام سات بجے تمام کمرشل سینٹرز اور مارکیٹیں بند ہونے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…