خیبر پختونخوا حکومت نےسیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان کر دیا

2  جون‬‮  2020

پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت صوبے میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جا رہی ہے

تاہم عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بازار اور دکانیں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی ،ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ مناسب ایس او پیز کے تحت سیاحت کا شعبہ کھول رہے ہیں، اس سلسلے میں عوام اور تاجروں کا تعاون بہت اہم ہے، حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے سیکٹر کو بند کردیں گے۔دوسری جانبحکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیاحتی شعبے کو کھولنے کیلئے بھی ایس او پیز تجویز کردئیے گئے ہیں۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل میں داخلے سے پہلے کسی بھی فرد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہوٹل اسٹاف کیلئے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر لازمی ہوگا۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق ہوٹل کے کمروں کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ کمروں، گیلریوں اورکھانے کی جگہ پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔نیشنل ٹورزم کوآرڈینشن بورڈ کے مطابق کسی سیاح میں علامات کی موجودگی پر فوراً اسے علیحدہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…