ٹائیگر فورس سے شورو غل کراکے ٹڈی دل بھگانے کا کام لیا جائے، دلچسپ مشورہ دیدیا گیا 

2  جون‬‮  2020

لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے غریب آدمی کا نقصان ہو رہا ہے، سندھی، بلوچی اورپنجابی کورونا ایک جیسا نہیں، حکومت تمام صوبوں کے لیے یکساں کورونا بچاؤ پالیسی نہیں بنا سکی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو 20 مرتبہ استعفیٰ مانگ چکے ہوتے

۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کمیشن مافیا مہنگے داموں ٹکٹ فراہم کر رہا ہے، قرنطینہ کے نام پر کھانے اور کرائے کے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔سراج الحق نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تو ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا مثبت آنے والوں کے ساتھ مثبت رویہ رکھا جائے اور آئندہ بجٹ میں حکومت غیر ترقیاتی اخراجات ختم کرے تاکہ صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…