سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازما کے بعد کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے امیونو گلوبن جی (آئی جی جی)بنانا شروع کر دیا جو کروناسے متاثرہ دل کے مریضوں کیلئے مفید تھراپی سمجھی جارہی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ
پلازمہ چونکہ دل کے مریضوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے پلازما کے اندر امیونو گلوبن جی کی مریض کو ضرورت ہوتی ہے ، اسے نکالنےکا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جلد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کیلئے تقسیم کیا جائے گا ۔