منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے کتنےپولیس ملازمین متاثر ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے600 سے زائدپولیس ملازمین متاثرہوئے ہیں جن میں اب تک(10) پولیس اہلکارانتقال جبکہ سینکڑوں دیگر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔باخبرپولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران ملک کے چاروںصوبوں میںکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے پولیس ملازمین بھی سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں جنکی مجموعی تعداد (602) سے زیادہ بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان سینکڑوںمتاثرہ پولیس ملازمین میں صوبہ پنجاب میں (372)‘ صوبہ سندھ میں(177) ‘ صوبہ بلوچستان میں (32) اورصوبہ خیبرپختونخوا میں (21) شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (1 )پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔آزادکشمیر میں (5) متاثرہ پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کسی بھی پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق سینکڑوں متاثرہ پولیس ملازمین میں جنرل پولیس‘ موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکارشامل ہیں جن میں کانسٹیبل سے لے کر ایس ایس پی کے عہدوں کے حامل اعلیٰ افسر وں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید سینکڑوں مشتبہ ملازمین کے ٹیسٹ آنا باقی ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ سینکڑوں پولیس ملازمین کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور دوبارہ اپنی ڈیوٹی جائن کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کوروناوبا کوویڈ19 سے متاثرہوکر انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کی تعداد (10)ہے جن میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں (5)‘ صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں (2)‘ (2) جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک ایک پولیس اہلکارکورونا سے جاں بحق ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…