اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ورثا کیلئے نیا امتحان، کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کے غسل اور تدفین کے سلسلے میں اہم ہدایات سامنے آگئیں

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کے غسل اور تدفین کے سلسلے میں اہم ہدایات آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ مساجد اور جنازہ گاہ میں ہوگی، جب کہ ان کی تدفین بھی عام قبرستان میں کی جائے گی۔

محکمہ صحت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کرونا سے جاں بحق مریض کے غسل اور تدفین کے دروان احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں، غسل کے بعد کرونا وائرس دیگر افراد میں منتقل نہیں ہو سکتا، تاہم غسل اور تدفین کے مراحل کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اسپتال کی جانب سے میت کے ساتھ پی سی آر رپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، میت کے جسم پر چسپاں تمام مشینوں کو اسپتال کا عملہ نکالے گا، میت کو کلیئر کرنے کے بعد پلاسٹک شیٹ میں لپیٹنا ضروری ہوگا، جب کہ میت کی منتقلی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی۔محکمہ صحت کے مطابق غسل اور کفن پہنانے کی ذمہ داری 3 رکنی ٹیم سر انجام دے گی، جب کہ یہ ٹیم غسل، کفن کے دوران پی پی ای کٹس پہن کر فرائض سر انجام دے گی۔بچوں اور 50 سال سے زائد عمر والے اور بیمار افراد کو میت والے گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…