جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

رمضان المبارک ! کرونا مریض اور ہلاکتوں میں اضافہ تین گنا بڑھ گیا  مزید 18افراد جاں بحق ، متاثرین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ،  کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدا بھی سامنے آگئی

datetime 14  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 788 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36717 تک جاپہنچی ہے،9695مریض صحتیاب ہوگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعرات کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1076 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں

جن میں خیبرپختونخوا سے 171 نئے کیسز 9 ہلاکتیں، سندھ 758 کیسز 9 ہلاکتیں، بلوچستان 81 کیسز، اسلام آباد 63 اور آزاد کشمیر سے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔خیبر پختونخوا سے اب تک کورونا کے مزید 171 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5423 اور ہلاکتیں 284 ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 4، چارسدہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ اور سوات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق مزید 113 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1505 ہوگئی ہے۔سندھ سے کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 238 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3073 ہوگئی ہے۔بلوچستان سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 81 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت نے کی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2239 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے۔محکمہ صحت مطابق بلوچستان میں اب تک 326 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 822 ہو گئی ، دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے ، علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 69افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…