اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑااو ر دوسری منزل کی چھتوں پر شفقت ہوگئے ،نالہ لی میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا شدید بارش کے باعث اسلام آبا د اور راولپنڈی کی نشیبی آبادیاں زیر آب آگئیں ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چک جلال دین، ڈھوک لکھن میں بڑی آبادی میں پانی داخل ہوگیا،بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے پر شہری محصور ہوگئے،کئی شہری جانیں بچانے کے لیے گھروں کی دوسری منزلوں پر شفٹ ہونے لگے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ،سید پور کے مقام پر 17،گولڑہ 20،شمس آباد59،چکلالہ میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا ،کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 13،گوالمنڈی میں دس فٹ تک بلند ہو گئی،کٹاریاں میں پانی کی سطح پونے سولہ،گوالمنڈی 14 فٹ ہونے پر الرٹ وارننگ جاری کی جائے گی ۔