لاہور (آن لائن) پنجاب کے مالی بحران کے باعث اس وقت صوبہ پنجاب کو 6 کھرب 64 ارب روپے کے مالی خسارے کا سامنا ہے۔ صوبے کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کی وجہ کرونا وائرس کے خطرات بتائے جاتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب نے اس خسارے کے بارے میں وفاق کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ اسی طرح وفاق سے پنجاب کو جو دس کھرب روپے کی گرانٹ ملنے کی امید تھی وہ بھی دم توڑ گئی ہے۔ اس کی وجہ کرونا وائرس ہی بتایا گیا ہے۔