اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کو پرائیویٹ ہسپتالوں کو قومی تحویل میں لینے کا مشورہ دیا گیا جس پر کچھ سرمایہ کار بھڑک اٹھے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان سے ملے اور کہا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج ممکن نہیں رہا۔
کورونا کے مریض بہت زیادہ آرہے ہیں۔مریض آنے سے زیادہ تو خودکشیوں کا خطرہ ہے۔پرائیویٹ ہسپتال جو مریضوں کا خون چوس رہے ہیں لہذا انہیں قومی تحویل میں لے لیں۔جس کے بعد کچھ سرمایہ کار وزیراعظم کے پاس چلے گئے اور کہا کہ یہ کیا کرنے لگے ہیں، کیا غریبوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں لایا جائے گا۔۔کیا غریبوں کو ایسے ہسپتالوں میں لایا جائے گا جہاں ارب پتی لوگوں کا علاج ہوتا ہے۔