آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو کونسا ٹاسک  سونپ دیا

6  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس افسران کو وفاقی دار الحکومت کو جرائم فری بنانے کا ٹاسک دے دیا،جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ڈکیتی کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے،تمام مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے، تھانوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، نا کوں پر پہلے سلام اور پھر کلا م کی

پا لیسی پر سختی سے عمل درآمدکو یقینی بنا یا جا ئے اور دوران ڈیو ٹی شہر یوں سے اخلاق سے پیش آیا جا ئے ، یہ با تیں انہو ں نے سینٹر ل پولیس آ فس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س میں پولیس افسران سے کیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت امن و امان،سیکیورٹی اور انسداد جرائم کے حوالے سے سینٹر ل پولیس آ فس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید ، اے آئی جی آ پر یشنز کا مر ان عادل ، زونل ایس پیز، ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ بادنے شرکت کی،اجلاس میں امن و امان،سیکیورٹی اور انسداد جرائم کے متعلق بریفنگ دی گئی،آئی جی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو وفاقی دار الحکومت کو جرائم فری بنانے کا ٹاسک دے دیا، انہو ں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں،سٹریٹ کرائم، شراب فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، قبضہ مافیا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، ڈکیتی کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے،سنگین نوعیت کے وقوعہ جات کا ایس پی زون خود موقع ملاحظہ کریں گے اور ایسے مقدمات کی تفتیش بھی اپنی نگرانی میں کرائیں گے اور مدعی مقدمات سے خود رابطہ رکھیں گے، تھانوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، تمام ایس پیز اپنے علاقوں کو جرائم سے پاک کریں۔کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔ سرکاری فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مساجد اور امام بارگاہوں سمیت مارکیٹوں کی

سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں،پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے،ناکہ جات پر شہریوں سے اخلاق پیش آیا جائے،جرائم کے خا تمہ کے لیے سخت تر ین اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید تمام امور کی خود نگرانی کریں،تمام مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے،

ایس پی انو سٹی گیشن کار چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کریں، تمام زونل ایس پیز اور ایس پی انوسٹی گیشن اپنی نگرانی میں ناکہ بندی کروائیں گے۔شہری اور دیہی علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید بڑھایا جائے، کرپشن ثابت ہونے پر سخت سے سخت سزا دی جائے اوراچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…