لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پرنادرا نے احساس ایمرجنسی کیش کے مستحقین کی فوری تصدیق میں سہولت فراہم کرنے کے لئے فیلڈ میں موبائل رجسٹریشن گاڑیوں کوبروئے کارلاناشروع کردیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے ٹوئٹس میں انہوں نے بتایا کہ صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے
لاہوراور حافظ آباد میں احساس ایمرجنسی کیش کے دفاترمیں رقوم ادائیگی کائونٹرزمیں اضافہ کردیاگیا ہے تاکہ عوام کارش نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ سے تصدیق شدہ احساس ڈیجیٹل ادائیگی نظام ملک طورپرملک بھرمیں فعال ہے تاکہ 12ملین سے زائدخاندانوں میں 12ہزار روپے احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کویقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے ملک بھرکے مختلف کیش مراکزاورنادرارجسٹریشن گاڑیوں کی تصاویربھی شیئرکیں۔