اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے کو بڑا ریلیف فراہم

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے فرخ شاہ کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالتِ عظمی نے خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کر دیا۔نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ خورشید شاہ و دیگر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کے اہل خانہ طلبی نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق بینکنگ ٹرانزیکشن کے متعلق جوابات جمع کرانے کے لیے خورشیدشاہ کے بیٹوں سمیت گھر کے 5 افراد کو کال اپ لیٹر جاری کیا گیا تھا۔سید خورشید شاہ کے فرزند زیرک شاہ کے علاوہ دیگر 4 افراد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکے تھے، ریفرنس میں نامزد چاروں افراد کی عدم پیشی پر چاروں افراد کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…