پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس پاکستان میں خوفناک شکل اختیار کرنے کے قریب پہنچ گیا ملک بھر میں ہنگامی اقدامات کرنے کی تیاریاں ، عوام کو خبردار کر دیا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے موثر نہ ہونے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آئندہ ماہ صورتحال خطرناک شکل اختیار کر جائیگی، حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کیساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے ملتان کے عہدیدروں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پچھلے ایک

ہفتہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارے شعبہ صحت کے وسائل محدود ہیں جو مریضوں کی بہت بڑی تعداد کو علاج کی سہولیات دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، جسے پورا کرنے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ اس موقع پر پی ایم اے کے عہدیداروں نے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر وزیر صحت سمیت متعلقہ حکام کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پی ایم اے کے عہدیداروں نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زیر علاج مریضوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…