اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وبا اور ملک گیر لاک ڈاؤن نے شہر قائد کی ڈیری انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کراچی میں دودھ کی قیمت 50 تا 60 روپے لیٹر کم ہوگئی۔قیمت کم ہونے سے جہاں صارفین کو ریلیف ملا وہیں دکان دار اور ڈیری فارمرز کی مشکلات بڑھ گئیں۔دوسری جانب بے حس اور منافع خور دکان داروں اور ڈیری فارمرز نے عوام کو سستا دودھ فراہم کرنے کے
بجائے لاکھوں لیٹر دودھ نالیوں میں بہادیا، دکانداروں نے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہول سیلرز اور دکان داروں کے درمیان دودھ کی خریداری (سالانہ بندھی) کا معاہدہ کورونا وباء کے پیش نظر موخر کرایا جائے۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ فروشوں اور ڈیری فارمرز سے درخواست کی ہے کہ اضافی دودھ ضائع کرنے کے بجائے مستحق اور بے روزگار شہریوں میں تقسیم کردیا جائے۔