جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے اچانک ایسا کیاکام کردیا جس نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف ٹی وی میزبان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشری نے ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنے نام کے ساتھ عامر ہٹا کر اقبال لگادیاہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر سیدہ بشری کا نام سیدہ بشری عامر تھا تاہم اب یہ تبدیل ہوکر سیدہ بشری اقبال ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل سیدہ طوبی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں کے درمیان نااتفاقیاں بھی دیکھی گئی تھیں۔ان کی بیٹی دعا عامر والد پر کئی مرتبہ طنزیہ ٹویٹس داغ چکی ہیں جبکہ عامر لیاقت نے جب دوسری شادی کی تھی تو ان کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسے پیغامات شیئر کئے تھے جس سے ان کی مایوسی کا اظہار واضح تھا۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ کرپشن صرف پیسوں کی ہی نہیں رشتوں کی کرپشن بھی زہرِ قاتل ہوتی ہے۔کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو کہہ نہیں سکتے صرف سہہ سکتے ہیں۔ بس وہ جو رب ہے وہی سب ہے۔ جو وہ جانتا ہے وہ کوئی نہیں جانتا۔یہ سب تو ایک طرف لیکن سیدہ بشری نے اپنے نام سے عامر کیوں ہٹایا تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…