اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے سعودی شاہی خاندان میں بغاوت پر 20 سے زائد افراد کو گرفتا ر کرنے کےمعاملے پر کہا ہے کہ یہ تمام تر گرفتاریاں محمد بن سلمان کی خواہش پر ہوئیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا خیال یہ ہے کہ ان کے والد کنگ سلمان ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔محمد بن سلمان کی یہ خواہش بھی ہے کہ کنگ سلمان خود ہی انہیں کنگ نامزد کردیں۔تاکہ وہ جی 8 سمٹ کو ہیڈ کرسکیں۔
مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کو اس بات کا ڈر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ الیکشن میں ہا ر گئے تو ڈیموکریٹک پارٹی میں ان کو وہ حمایت حاصل نہیں ہوگی، جس سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محمد بن سلمان کے ٹرمپ کے داماد کے ساتھ بڑے کاروباری تعلقات ہیں ۔تاہم اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم بی ایس نے ایسے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں کو حقیقی کنگ مانا جائے۔