ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی عورتوں نے اسلام کے خلاف تحریک شروع کی جو زیادہ دیر نہیں چلے گی، انتہائی شاندار بات کر دی گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) چشتیاں کے نواحی علاقہ چک عبداللہ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ تعلیم القرآن و الحدیث میں ختم قرآن اور ختم بخاری شریف کے موضوع پر تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ارشد فاروق باجوہ اور ان کے ساتھ سینیر صحافی مدثر درانی نے خصوصی طور پر لاہور سے شرکت کی

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا مسعود قاسم قاسمی نے کہا کہ اسلام نے جو عزت عورت کو دی ہے شاید کہ کسی مذہب نے اتنی عزت دی ہو اور میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی عورتوں نے اسلام کے خلاف تحریک شروع کی جو زیادہ دیر نہیں چلے گی ہمارے معاشرے میں عورت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس کا بہت احترام کیا جاتا مہمان خصوصی ارشد فاروق باجوا نے کہا کہ کہ بہت خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کے بچوں نے آج قرآن پاک حفظ کیا اور جو بچیاں عالم دین بنی میں ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مدرسہ کے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی دن رات کی محنت سے آج بچے حافظ اور عالم بنے تقریب میں معروف سیاسی شخصیت چوہدری سلمان ضیاء نے خصوصی شرکت کی اس علاوہ جناح پریس کلب چشتیاں کے صدر چوہدری فقیر حسین اور سینئر ممبر مرزا فاروق گلزار انچارج نمائندگان پرنٹ اینڈ الیکڑانک میڈیا پنجاب نوید باجوہ اور ملک غلام نبی اور نائب صدر جناح پریس کلب نثار احمد بھٹی اور سینئر صحافی شاہد عمران سابق بنک منیجر رانا محبوب اقبال اورہندو رہنما ساجن بھاٹیا مقصود احمد کراچی کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام پاکستان اور پاک فوج کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…