بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

165ارب روپے کو فسانہ سمجھنے والے سن لیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے278ارب روپے کے منصوبے سامنے آچکے،دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ اورخصوصاً کراچی میں بسنے والے آج ہم آواز ہو کر”شکریہ عمران خان“ کہتے ہیں۔ سندھ وہ صوبہ ہے جسے بے حساب لوٹا گیا۔ 65فیصد ریونیو دینے والے شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیاگیا تھا، شہر کراچی کے لوگ پیاسے تھے۔

موٹر ویز بن گئی تھیں لیکن وہ موٹر وے کے نام پر دھبہ ہیں۔ 165ارب روپے کو فسانہ سمجھنے والے سن لیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے278ارب روپے کے منصوبے سامنے آچکے ہیں جس میں کئی کا افتتاح ہو چکا ہے اورکئی پر کام جاری ہے۔ گزشتہ دنوں جن منصوبوں کا افتتاح ہوا اس کا سنگ بنیاد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکھا تھا۔ ان تمام منصوبوں کے پیسے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اورہمارے کپتان نے دئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ خان، اراکین سندھ اسمبلی دعا بھٹو، کریم بخش گبول اور پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدر سبحان علی ساحل موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کپتان کی جانب سے سندھ کے لئے 378روپے کے پراجیکٹس دینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کررتے ہیں۔ کل جن 3فلائی اوورز کا افتتاح کیا گیا اس کی لاگت 2400ملین، نشتر روڈ6500ملین، منگھوپیر روڈ 950ملین تھی۔ جو منصوبے 2020میں مکمل ہونے جارہے ہیں ان میں نمائش روڈ جس کی مالیت800ملین، 66انچ کی پانی کی لائن حب سے منگھوپیر 1500ملین، کراچی ماس ٹرانزٹ انڈر گراونڈ ٹرمینل2500ملین جس کا افتتاح14اگست 2020کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 5ارب روپے کے ایم سی کو دیئے، جب تک ہم لوکل گورنمنٹ کے اداروں کو مضبوط نہیں کریں گے تب تک مسائل حل نہیں ہونگے۔ 5ارب روپے سے شہر کی مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

حیدر آباد، میرپورخان، نواب شاہ اور سکھر کو بھی ایک ایک ارب روپے فنڈ دینے پر بھی ”شکریہ عمران خان“ کہتے ہیں۔ سندھ کے حکمرانوں نے شہروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ جہاں انہیں ووٹ نہیں ملتا وہاں لوگوں کا جینا مشکل کردیا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2020-21میں جو منصوبے تکمیل کو پہنچیں گے ان میں 50فائرٹنڈرز شہر کراچی کو دیئے جائیں گے۔ بلدیہ فیکٹری کی آگ ہم زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔ اس شہر کو سب نے سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھا ہے۔1600ملین کے50ماڈرن فائر ٹینڈرز کے ایم سی کو دیئے جائیں گے۔

کراچی کی ٹرانسپورٹ کو بہتر کرنے کے لئے گرین لائن بی آرٹی 35000ملین، منگھوپیر سے جام چکھرو روڈ 1400ملین، M9انٹر چینج کے اوپر 1800ملین، سندھ پیکیج کے لئے 12ارب75کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جانے والے منصوبے سکھر حیدر آباد موٹر وے پر وفاقی وزیر اسد عمر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس میں کردار ادا کیا اور بالآخر اس پر پورا سندھ کہتا ہے ”شکریہ عمران خان“۔ہم اس شہر کے لئے کیوں نہ کام کریں، اس شہر نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔ ہمارے اراکین قومی اسمبلی کو بھی وفاق کی جانب سے فنڈ دیئے جارہے ہیں۔

ہم سب کچھی آبادیوں سے جیتنے والے لوگ ہیں ہمیں مسائل کا پتہ ہے۔ کراچی کا میگا سٹی کا چہرا بھی بحال ہورہا ہے۔ رضویہ کی 28جانوں کے نقصان کے ذمہ داری وہی حکمران ہیں جنہوں نے12سالوں میں شہر کو کنکریٹ کی بستی بنا دیا ہے جہاں 60گز پر 12منزلہ عمارتیں بنائی گئیں۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بتا دیں کہ انہیں کس نے روکا ہے۔آپ نے کہا تھا کہ جنوری میں حکومت چلی جائے گی، آپ جیسے علماء کرام آئیں گے تو لوگوں کا دین سے اعتبار اٹھ جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے جھوٹ کا راستہ لے کر طلباء کو لے کر آئے تھے۔ ہماری افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں۔ کبھی ہمارے خلاف مافیاز کو چھوڑ دیا جاتا ہے، کبھی جھوٹی افوائیں پھیلائی جاتی ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آج70لاکھ خواتین مستفید ہورہی ہیں، احساس پروگرام کے تحت تاریخی اقدامات عوام کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستا ن تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انشاء اللہ جلد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی دور میں شامل ہوتا دیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…