اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

بہاولپور صوبہ بنانے کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

بہاول پور(آن لائن) بہاول پور صوبہ کی تحریک کی تمام جماعتوں کا الائنس، مل کر صوبہ بحالی کی تحریک چلانے کا اعلان، صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی کوبہاول پور اتحاد کا متفقہ طور پر چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق صوبہ بحالی بہاول پور کی تحریک چلانے والی جماعتوں کا اہم اجلاس صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں حاجی محمد نواز ناجی چیف ایگزیکٹو تحریک صوبہ بہاولپور،

جام حضور بخش لاڑچیئر مین تحریک صوبہ بہاول پور،اکرم انصاری رہنماء تحریک صوبہ،مجید ہاشمی سربراہ بہاول پور صوبہ محاذ،قاری مونس بلوچ متحدہ تحریک صوبہ،عبدالجلیل ہاشمی رہنماء جماعت اسلامی،خواجہ عمیر قیوم (ن) لیگ،آسیہ کامل متحدہ محاذ، فرخندہ شیخ پی ٹی آئی،قاری عبدالقدیر رہنماء جمعیت علماء اسلام(ف)،بشپ نعیم عیسی رہنماء منیارٹی متحدہ محاذ،ذوہیب غوری چیئر مین یوتھ تحریک صوبہ بحالی،ملک سعید چنڑ،جان محمد چوہان،محمد وسیم خان،ملک ثناء اللہ،ملک عبدالقیوم و دیگر شریک تھے۔اجلاس سے قائدئن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور صوبہ ہمارا آئینی حق ہے ہماری شناخت اور پہچان ہے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،خطہ بہاول پور کا قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ہے ریاست بہاول پور کی عدم شمولیت سے پاکستان کے دو صوبے پنجاب اور سندھ کی زمینی حدود بھی نہ مل سکتیں جس کی وجہ سے پاکستان کا استحکام خطرات سے دوچار رہتا۔قائدین نے کہا کہ ریاست بہاول پور کو جس کا رقبہ 20 ہزار مربع میل ہے جو کہ دنیا کے کئی خود مختیار ممالک سے کہیں زیادہ ہے کو پاکستان میں ضم کرکے پاکستانی حدود کو مستحکم کیا نوزائیدہ پاکستان کی کمزور معیشت کو بہاول پور کی معیشت کے وسائل سے سہارا دیا گیا اور پاکستان کے خالی خزانے کو دس کروڑ روپے اور زرضمانت کے طور پر اسٹیٹ ببنک کو جسب ضرورت سونا فراہم کیا گیا،ملک کے سرکاری ملازمین کی چھ ماہ کی تنخوائیں نواب آف بہاول پور نے دیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جہاں اور بہت سے اہم مسائل حل کیے ہیں وہاں وہ صوبہ بہاول پور کو انتخابات سے پہلے بحالی کا اعلان کرکے حکمران اپنا ماضی کا وعدہ نبھا کر اور قرارداد جو سرد خانے کی نظر ہوئی پڑی ہے اس پر عمل کرکے عوام میں اپنا بہتر تشخص پیدا کرکے بہاول پور ڈویژن میں مکمل کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کی صوبائی بحالی عوام کا تاریخی،آئینی،سیاسی اور جمہوری حق ہے

جسے کچھ عرصہ کے لیے غضب تو کیا جا سکتا ہے لیکن ہمیشہ کے لیے چھینا نہیں جا سکتا 2013 ء کے الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے بہاول پور صوبہ کے نام پر ووٹ حاصل کیے او بہاول پور کی عوام کے سامنے وعدہ کیا جو آج تک پورا نہ ہوا بہاول پور کی عوام بہاول پور صوبہ کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگی۔اس موقع پر قرارداد پیش کی گئی کہ بہاول پور کی عوام کسی جنوبی پنجاب صوبہ یا کسی سیکرٹریٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور اگر حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا تو دریا ئے ستلج پر ہزاروں افراد دھرنا دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…