جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے، طاہرالقادری ، اپنے دوست عمران خان پر برس پڑے ، کھری کھری سنا دیں

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ملزم اور چھوٹے بڑے کردار پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات ہو چکے ہیں، سابق دور حکومت میں سانحہ کے ملزم حکومت بدلنے پر اپنی گرفت ہونے کے خوف میں مبتلا تھے آج پرکشش تعیناتیاں ملنے پر وہ بے خوف ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو ترقیاں ملنے اور شاندار تبدیلی پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے،اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے قانونی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے وکلاء نے انہیں اے ٹی سی، لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء اپیلوں اور استغاثہ پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان بطور اپوزیشن رہنما اپنے جلسوں، بیانات اور پریس کانفرنسوں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دلوانے کی بات کرتے تھے،حکومت ملنے کے بعدمظلوموں کو انصاف دینا دور کی بات سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے سوا سو کارکنوں کو انہی کے دور حکومت میں سزائیں سنائی گئیں او روہ پانچ سال اور سات سال کے لیے جیلوں میں بند اور ناکردہ گناہوں کی سزابھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیل شدہ دور حکومت میں کرپشن کیسز میں سزا یافتہ مشکوک دولت مند مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفاتر کھل جاتے ہیں مگر سلطان جیسے بیمار غریب قیدی ڈاکٹرز کی واضح ہدایات کے باوجود علاج کی اجازت کے لیے مہینوں رلتے ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…